تصوف کدہ حضرت صوفی اعظم ؒ میں چہارشنبہ سے آغاز
حیدرآباد۔26جنوری(راست) تصوف کدہ حضرت صوفی اعظم ؒ کبوتر خانہ قدیم حسینی علم میں 29جنوری چہارشنبہ کو بعد نماز عشاء جشن میلاد النبیؐ و عرس حضرت سید شاہ شجاع الدین علی صوفی قادری مدنی پاشاہ صاحب ؒ مقرر ہے۔ مولانا سید شاہ ظہیر الدین علی صوفی قادری سجادہ نشین درگاہ حضرت صوفی اعظم قطب دکن ؒ سرپرستی کریں گے۔ محفل نعت ہوگی۔ حیدرآباد کے ممتاز نعت خواں حضرات نعت و منقبت سنائیں گے۔ مولانا سید احمد علی تاجی نظامت کے فرائض انجام دیں گے۔ 30 جنوری جمعرات کو
بعد نماز عصر تصوف کدہ صوفی اعظم ؒ کبوتر خانہ قدیم سے جلوس صندل برآمد ہوکر درگاہ شریف حضرت صوفی اعظم ؒ پہنچے گا۔ نماز مغرب کے بعد صندل مالی کی رسم سجادہ نشین مولانا سید شاہ ظہیر الدین علی صوفی قادری انجام دیں گے۔ بعد نماز عشاء جلسہ جشن میلاد النبیؐ و عظمت اولیاء ؒ منعقد ہوگا۔ قاری محمد رفیع الدین صوفیانی کی قرأت ہوگی۔ خواجہ معین الدین صوفیانی‘ محمد علی صوفیانی نعت و منقبت سنائیں گے۔ مولانا سید شاہ رضی الدین علی صوفی قادری‘ مولانا سید شاہ ظہیر الدین علی صوفی قادری کے خطابات ہوں گے۔ بعد ازاں محفل سماع ہوگی۔